Posted by: Masood Amwar | جولائی 17, 2013

شام میں باغیوں کی مخالفت پر اعتراض

http://www.masoodanwar.com

anwar.masood@yahoo.com

مسعود انور

میرے کالم کے جواب میں جو بھی ای میل مجھے موصول ہوتی ہیں اس میں سے اکثر میں صورتحال کو ایک نئے رخ سے پیش کرنے پر مجھے سراہا گیا ہوتا ہے تاہم کئی احباب ایسے بھی ہیں جو مجھ سے شاکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بشار الاسد کی حمایت کررہا ہوں اور ایک ظالم جابر حکمراں کی حمایت کرکے میں بھی ظلم کا ساتھ دے رہا ہوں۔ اس کے برخلاف جو لوگ بشار الاسد کے ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، میں ان باغیوں کو یا مجاہدین کو بین الاقوامی سازش کاروں کا ایجنٹ قرار دے کر جہاد کو سبوتاژ کررہا ہوں۔انہی دوستوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرسی اور ارودگان اس وقت عالم اسلام کے نمائندہ ہیں اور مجھے ان کے بارے میں لکھتے ہوئے یہ خیال رکھنا چاہئے کہ کہیں ان کے بارے میں لکھ کر میں یہود و ہنود کی سازشوں میں ساتھ تو نہیں دے رہا۔ مختصرا یہ وہ شکایت ہے جو میرے کئی دوستوں کو مجھ سے ہے۔ ان میں سے کئی کا خیال ہے کہ مجھ پر عالمی سازش کا بخار چڑھ چکا ہے اور مجھے نئے حالات کو اس عالمی سازش کی عینک اتار کر دیکھنا چاہئے ۔ کئی دوست باقاعدگی سے مجھے ایسی وڈیوز بھی ای میل کرتے ہیں جس میں بتایا گیا ہوتا ہے کہ نصیری افواج کس طرح سنی اکثریت پر مظالم ڈھارہی ہیں اور ان کے ان مظالم کا جواب دینے کے لئے مجاہدین پوری دنیا سے جمع ہوگئے ہیں۔
میرا ایک مسئلہ یہ ہے کہ میں بنیادی طور پر رپورٹر ہوں اور میرے کیریئر کا بہترین حصہ تحقیقاتی رپورٹنگ میں گذرا ہے۔ میں قول سے زیادہ فعل پر رکھتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں تمام معاملات کو اس کے نتائج سے پرکھنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں نے اب تک جو بھی بنیادی سوالات اٹھائے ہیں ، کیا وہ غلط ہیں؟ میں بار بار ایک سوال کرتا ہوں کہ ان تمام باغیوں کو یا میرے دوستوں کے الفاظ میں مجاہدین کو فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے؟ یہ سب سے اہم اور بنیادی نکتہ ہے ۔ کوئی بلاوجہ کسی کو ایک ڈالر بھی نہیں دیتا۔ چہ جائیکہ اربوں ڈالر کی امداد اور تعاون اور وہ بھی لامحدود مدت تک۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مالی معاون جو بھی ہے وہ ان مجاہدین یا جنگجووٴں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے۔
دوسری سب سے اہم بات یہ کہ میں کہ میں نہ تو کسی شیعہ کی حمایت کررہا ہوں اور نہ سنی کی۔ میں تو صرف ایک طرح کی کمنٹری کرکے اپنے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے ساتھ کیا واردات ہورہی ہے۔ میرے نزدیک قذافی، صدام حسین اور بشارالاسد وغیرہ وغیرہ اسی طرح شیطانوں کے ایجنٹ ہیں جس طرح اوباما و کیمرون۔ آپ قذافی، صدام حسین، حافظ الاسد، انور سادات یا پھر حسنی مبارک کا اقتدار میں آنے کا طریقہ کار تو دیکھئے۔ ان کو کون اقتدار میں لے کر آیا اور کس نے حمایت کی۔ یہ وہی عالمی بساط پر جنگی تھیٹر سجانے والے عالمی سازش کار ہیں ۔ میں بار بار ایک اصطلاح استعمال کرتا ہوں اور وہ ہے میچ کے دوران کھلاڑی کی تبدیلی۔
مجھے نہ توبشار الاسد سے کوئی ہمدردی ہے اور نہ حزب اللہ سے۔میں نہ تو مرسی کی مخالفت کررہا ہوں اور نہ ارودگان کی۔ میں نہ تو طالبان سے کوئی پرخاش رکھتا ہوں اور نہ ہی مصر کی اخوان یا ترکی کی رفاہ عام سے۔ میں صرف ایک رننگ کمنٹری کررہاہوں اور اپنے قارئین کو یہ بتانے کی کوشش کررہاہوں کہ سامنے جو واقعات نظر آرہے ہیں ان کی ڈوریاں کہاں سے ہل رہی ہیں۔
میں اپنے ان دوستوں سے صرف ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ اسرائیل اور بھارت اگر کسی گروہ کی پشت پناہی کررہے ہوں تو اس کا کیا مطلب ہے۔ اگر یہ طالبان یا مجاہدین شام میں امریکا اور برطانیہ کو اتنے ہی محبوب ہیں تو یہ طالبان یا مجاہدین اپنے اتحادی اور مربی امریکا او ر برطانیہ سے یہ کیوں نہیں کہتے کہ یمن اور پاکستان میں ڈرون حملے بند کرو، گوانتا ناموبے بند کرو، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاوٴن بندکرو۔
اس وقت شام کا محاذ گرم ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ شام میں خوں ریزی روانڈا سے بھی بڑھ گئی ہے ۔ ہر ماہ تقریبا پانچ ہزار افراد موت کی نیند سلادئے جاتے ہیں اور اس سے کئی گنا زیادہ تشدد کا شکار ہیں۔ اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پانچ جولائی کی شب شام کی بندرگاہ لتاکیا پر ہونے والا حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔ پانچ جولائی کی شب شمالی شام میں بحیرہ روم کے کنارے واقع بندرگاہ لتاکیا پر نامعلوم جہاز حملہ آور ہوئے تھے جس کا مقصد وہاں پر موجود بحری جہاز شکن روسی میزائیلوں کو تباہ کرنا تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کی تھی جس میں اس کو ترکی کی معاونت حاصل تھی۔ شامی باغیوں کی ویب سائیٹ الحقیقہ میں بھی اس امر کا فخریہ اعتراف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شامی فوج کو زبردست نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پنٹاگون ہی تھا جس نے بتایا تھا کہ مئی میں ہونے والا حملہ بھی اسرائیل نے ہی کیا تھا۔ اب تک اسرائیل شام پر باقاعدہ چار فضائی حملے کرچکا ہے اور سب میں اس کو ترکی نے معاونت فراہم کی۔
اب میرے دوست بتائیں کہ کیا کہا جائے۔ کیا ایک ملک کو دوسرے ملک پر حملے کا حق دے دیا جائے ۔ شام میں بغاوت کی حمایت کی جائے جس کے نتیجے میں وہاں کی صورت روانڈا سے بد تر ہوگئی۔ ان باغیوں کو مجاہد اسلام قرار دیا جائے جو اسرائیلی معاونت کے ساتھ ساتھ امریکی و برطانوی ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں۔ ترکی اور مصر کی حکومتوں کے بارے میں ایک لفظ نہ لکھا جائے جو بین الاقوامی سازش کاروں کے اسکرپٹ کے عین مطابق اپنا کردار انتہائی کامیابی سے ادا کررہے ہیں۔
جان لیجئے اور مان لیجئے کہ ہم اس وقت ایک بین الاقوامی سازش کا شکار ہیں۔ اس وقت دنیا میں صرف دو ہی گروہ ہیں۔ ان میں سے ایک شیطان کا ماننے والا جو اس دنیا پر ایک عالمگیر شیطانی حکومت ون ورلڈ گورنمنٹ کے قیام کی سازشوں میں مصروف ہے اور دوسرا غیر منظم انبوہ کثیر جو کسی نہ کسی عنوان اللہ تعالیٰ کی عبودیت کا اعتراف کرتا ہے۔ شیطان کے ماننے والوں نے اللہ کے ماننے والوں کو ایک دوسرے سے برسرپیکار رکھا ہوا ہے۔ ہمیں اس سازش کو پہچان لینا چاہئے اور اس کے کرداروں کو بھی۔
اس دنیا پر ایک عالمگیر شیطانی حکومت کی سازش سے خود بھی ہشیار رہئے اور اپنے آس پاس والوں کو بھی خبردار رکھئے۔ ہشیار باش۔


Responses

  1. Masood Sb!

    Bet me, they can NEVER answer your Question

    God bless you

    Your boldness is marvellous

    A Q: Why did you name this post just 346?

    LOve

    Date: Wed, 17 Jul 2013 13:49:35 +0000
    To: sdahsan@hotmail.com

    پسند کریں

    •   Thank you. heading was an error that was corrected later.

      Wassalam

      Masood Anwar

      >________________________________ > From: "Masood Anwar's Blog” >To: hellomasood@yahoo.com >Sent: Wednesday, 17 July 2013 7:16 AM >Subject: [Masood Anwar’s Blog] Comment: "شام میں باغیوں کی مخالفت پر اعتراض” > > >New comment on your post "شام میں باغیوں کی مخالفت پر اعتراض” >Author : Ahsan Abbas (IP: 65.54.190.189 , 65.54.190.189) >E-mail : sdahsan@hotmail.com >URL    : >Whois  : http://whois.arin.net/rest/ip/65.54.190.189 >Comment: >Masood Sb! >  >Bet me, they can NEVER answer your Question >  >God bless you >  >Your boldness is marvellous >  >  >A Q: Why did you name this post just 346? >  >  >LOve >  >

      پسند کریں

  2. very nice analysis and clear cut view about the syrian issue. Please keep it up to make people realize.

    پسند کریں


تبصرہ کریں

زمرے